ہینڈ کراس، ویسٹ سسکس …. دوستوں اور ساتھیو ں کی تلاش کبھی اس شدو مد سے شروع ہوجاتی ہے کہ دل و دماغ پر قابو نہیں رہتا اور ایسا ہی کچھ یہاں اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک سفید فام مور نے اپنے ساتھی کی تلاش میں آس پاس کے مکانوں ، صحن اور باغیچوں میں گھس کر تباہی مچانا شروع کردی۔ یہ واقعہ مغربی سسکس کے ہینڈ کراس نامی قصبے میں پیش آیا۔ سفید فام مور مختلف جگہوں پر جاتا۔ اپنے خوبصورت پروں کو پھیلاتا اورکسی ساتھی کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتا۔ ناکامی ہوتی تو دوسرے باغیچے میں گھس جاتا۔ اس مور کو مقامی لوگ برٹی کے نام سے جانتے ہیں۔ سفید فام ہونے کی وجہ سے یہ ایک غیر معمولی رنگت کا حامل مور ہے اور مقامی لوگ اسے اس چھوٹے سے قصبے کا عجوبہ سمجھتے ہیں۔ واضح ہو کہ یہ واقعہ ایک ایسے موسم میں ہوا ہے جب مور اور اس جیسے کئے دوسرے پرندے اپنے جوڑے کی تلاش میں چاروں جانب منڈلاتے پھرتے ہیں اور اس کیلئے میلوں تک چلے جاتے ہیں۔ سفید فام مور یقینی طور پر بیحد خوبصورت نظرآتا ہے او راس کے ناچنے کا انداز بھی دل لبھانے والا ہے مگر جس جارحانہ انداز میں یہ چاروں جانب منڈلاتا اور ایک باغیچے سے دوسرے باغیچے یا ایک مکان کے صحن سے دوسرے صحن میں جا گھستا ہے وہ بیحد جارحانہ ہوتا ہے اور اسکی وجہ سے لوگ ڈرتے ہیں۔ اکثر یہ مور مکان کی چھتوں پر جاکر بیٹھ جاتے ہیں یا کھڑکیوں سے گھر کے اندر جھانکتے رہتے ہیں جس سے گھر کے مکین یقینی طور پر پریشان رہتے ہیں اور گھر میں بند ہوکر رہ جاتے ہیں۔ ہزاروں شکایات کے باوجود مقامی بلدیہ یہاں رہنے والوں کو موروں اور دیگر پرندوں کی اس چیڑا دستی سے بچانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments