لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے گزشتہ روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی سماجی کارکن اور تجزیہ کار گل بخاری اغوا کے چند گھنٹے بعد گھر واپس پہنچ گئیں۔واضح رہے کہ نجی چینل سے وابستہ سیاسی تجزیہ کار اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون گل بخاری گزشتہ روز ٹاک شو سے واپسی پر اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گھر جا رہی تھیں کہ سرور روڈ پر شیر پاؤ برج کے نزدیک چند گاڑیوں میں سوار افراد نے انہیں گاڑی سے نیچے اتار لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔52 سالہ گل بخاری کے اغوا کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔دوسری جانب مغویہ کے ورثاء اور معروف وکیل اور سماجی کارکن حنا جیلانی مقدمہ درج کروانے تھانہ سرور روڈ پہنچے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments