بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ نے ان کے بھائی ہرش وردان کی فلم ’بھویش جوشی سپر ہیرو‘ کو باکس آفس جنگ میں پیچھے چھوڑ دیا۔بالی وڈ کے اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور کے ساتھ ساتھ بیٹا ہرش وردان کپور بھی فلمی دنیا میں متعارف ہوچکے ہیں۔ سونم اگرچہ فلم نگری میں نام بھی کماچکی ہیں لیکن ہرش وردان کپور اپنے والد یا بہن کی طرح قدم جمانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ہرش وردان کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کیریئر کی دوسری فلم ’بھویش جوشی سپر ہیرو ‘ بھی باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی ہے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان کا باکس آفس پر مقابلہ اپنی بہن کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ سے تھا۔بہن بھائیوں کی فلموں کی باکس آفس لڑائی میں سونم نے معرکہ مار لیا ہے اور ان کے بھائی ہرش وردان کی دوسری فلم کو باکس آفس پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سونم کی ’ویرے دی ویڈنگ‘ اور ہرش وردان کی فلم ’بھویش جوشی سپر ہیرو ‘ یکم جون کو نمائش کے لیے پیش کی گئیں اور ’ویرے دی ویڈنگ‘ نے پہلے روز 10کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے جب کہ ’بھویش جوشی سپر ہیرو‘ نے پہلے روز 50 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کی کمائی کی۔ہرش وردان کی فلم اب تک باکس آفس پر صرف ایک کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے جب کہ سونم کی ’ویرے دی ویڈنگ‘ 48 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی کمائی کرچکی ہے۔اپنی فلم کی ناکامی کے بعد ہرش وردان نے کہا ہے کہ سونم نے ہر طرح کی فلموں میں کام کیا ہے اور میرے خیال میں ہیروئنز کئی فلموں میں آسانی سے فٹ ہوجاتی ہیں، انڈسٹری میں کئی بار اداکاراؤں کو ہیرو کے مقابلے میں جلدی تسلیم کیا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments