اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں پانی کا مسئلہ مستقبل میں خطرناک ناسور بن سکتا ہے اور اس مسئلے پر بلی کی طرح آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں اسلام آباد میں پانی کی قلت پر از خود نوٹس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں میٹروپولیٹن حکام اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دارالحکومت کو 58.7 ملین گیلن پانی سپلائی کیاجارہا ہے، پانی کی طلب 120 ملین گیلن سے بھی زیادہ ہے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ٹینکرز کا پانی فروخت ہورہا ہے، دارالحکومت میں 1500 روپے کا ٹینکر فروخت ہوتا ہے۔جسٹس ثاقب نثار نےکہا کہ ناقص پالیسیوں سےسملی ڈیم میں پانی نہیں جارہا، گزشتہ 2 سال سے حکومتوں نے پانی کے لیے کچھ نہیں کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments