کراچی …سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کالا باغ ڈیم بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ اب سپریم کورٹ ڈیمز بنانے سے متعلق آگے بڑھے گی اور اپنا کردار ادا کرے گی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ نے کالا باغ ڈیم بنانے سے متعلق بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس د ئیے کہ اس وقت پاکستان میں بحث کالا باغ ڈیم کی نہیں کر رہے۔ یہ دیکھ رہے ہیں کہ پانی کی قلت کیسے ختم ہوگی۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ معلوم ہے آئندہ وقتوں میں پانی کی اہمیت کیا ہوگی لیکن 4 بھائی جس پر متفق نہیں تو پھر متبادل کیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس د ئیے کہ پانی کی قلت کے خاتمے کا تہیہ کر لیا ۔ ایک ٹیم بنا دیتے ہیں جس میں اعتزاز احسن اور دیگر ماہرین کی خدمات لیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اب سپریم کورٹ ڈیمز بنانے سے متعلق آگے بڑھے گی اور کردار ادا کرے گی۔ عید کے بعد سپریم کورٹ کا لاءاینڈ جسٹس ڈیپارٹمنٹ سیمینار کرائے گا۔ماہرین تجاویز دیں بیٹھ کر ایس او پیز بنائیں گے۔دوران سماعت سابق چیئرمین واپڈا ظفر محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں پانی کی قلت کیسے پوری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے پر لوگوں کو مکمل آگاہی نہیں ۔ ظفر محمود نے پروجیکٹر کے ذریعے کالا باغ ڈیم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماحولیات کی تبدیلی پر پاکستان میں سیلاب آنا شروع ہوئے۔ گلیشیر تیزی سے پگھلنا شروع ہو چکے ۔سابق چیئرمین واپڈ نے کہا کہ ہند نے راوی، ستلج اور بیاس کے پانی پر قبضہ کرلیا ۔ انڈس واٹر معاہدے سے بھی خطرات ہو چکے ہیں۔ جب سیلاب آتا ہے تو ہند پانی چھوڑ سکتا ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments