اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے انتہائی ضروری ہے۔صدر نے ان خیالات کا اظہار اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم اور مسلم ہینڈز کے عہدیداران سے ایوان صدر میں ملاقات میں کیا۔صدرمملکت نے کہا کہ ا سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ان بچوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی میدان میں اتریں، جیت اور وطن کا نام اونچا کرنے کا جذبہ دل میں موجزن رکھیں۔ تعلیم اور صحت کے مواقع کا حصول ہر بچے کا حق ہے۔ جو افراد اور ادارے اس مقصد کے لئے کام کر رہے ہیں وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تمام کھلاڑیوں کو نقد انعام بھی دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments