دمشق۔۔۔شام کے دیر الزور شہر میں شدت پسند تنظیم ’’داعش‘‘ کے ایک حملے میں بشارالاسد کی فوج کے بریگیڈ 11 کے سربراہ میجر جنرل علی الحسین اور 30دیگر فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ۔شامی حکومت کے حامی سوشل میڈیا صفحات پرپوسٹ کی گئی خبر میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق آبرزویٹری نے تصدیق کی ہے کہ البوکمال میں داعش اور اسد نواز ملیشیا جس میں حزب اللہ اور دوسرے ایشیائی اور ایرانی جنگجو شامل ہیں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔آبزر ویٹری کے مطابق فریقین کے درمیان تازہ لڑائی میں بریگیڈ کمانڈر سمیت 30 سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments