جدہ … تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں ۔سعودی عرب کے ساتھ بہت مضبوط رشتہ ہے ۔ پاکستان ہمیشہ مملکت کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ پاکستان میں جو بھی حکومت آئے اس کے سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے ۔ اردو نیو ز کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین اور سعودی عرب کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں ۔ حکومت کوئی بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑتا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت مسلمانوں کو کمزور کیا جا رہا ہے ۔ انہیں لڑایا جا رہا ہے ۔ تقسیم کرو اور لڑاو کی پالیسی کامیا ب ہو رہی ہے ۔ افغانستان میں بھی جنگ باہر سے مسلط کی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت اگر چہ پاکستان میں برے حالات ہیں لیکن ساری مسلم دنیا میں سب سے زیادہ مضبوط ملک پاکستا ن ہے ۔ہماری کوشش ہونی چاہئیے کہ مسلم امہ کو متحد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کا مضبوط ملک ہونے کے ناتے پاکستان کا فرض ہے کہ وہ اسلامی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات میں ثالثی کردار اد ا کرے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments