اسلام آباد مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی شجاعت بخاری کی شہادت کیخلاف آزادکشمیر بھر کے صحافیوں کا بھارتی سفارتخانے کے باہر شدید احتجاج مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کی کال پر آزادکشمیر کے جملہ اضلاع وتحصیلوں سے پریس کلب ہاکے عہدیداران سینٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر سمیت صحافتی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندگان، سیاسی جماعتوں کے قائدین وزراء حکومت نے شرکت کی مظاہرین نے اقوام متحدہ کے مبصر کو مذمتی یاداشت پیش کرتے ہوئے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ بھارتی مظالم کیخلاف اور شہید صحافی شجاعت بخاری سمیت کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرہ بازی کی گی شرکاء نے احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے احتجاجی مظاہرے سے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے صدر سید ابرار حیدر، صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر، وزیر حکومت حافظ احمد رضا قادری، جماعت اسلامی کے نائب امیر نور الباری، حریت رہنماء محترمہ مشال لک، پی ٹی آئی کی محترمہ خولہ خان، ممبر اسمبلی مسلم کانفرنس صغیر چغتائی پاسبان ِحریت کے عزیز غزالی، سی یو جے کے مرکزی صدر ظفیر بابا، کشمیر پریس کلب میرپورکے صدر عابد شاہ،، ودیگر نے خطاب کیا۔جبکہ اسلام آباد کے سینئر صحافیوں عابد عباسی، عابد خورشید، شہزاد راٹھور، خالد گردیزی، سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے صدر سید ابرار حیدر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے عالمی برادری خاموشی توڑنے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلائے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہر مکتبہ فکر کو نشانہ بنانے کے ساتھ دانشوروں اور قلمکاروں کا نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے شجاعت بخاری کشمیریوں کی آواز تھے ان کو شہید کر کے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی گی ہے عالمی برادری کشمیری عوام کو بندقو اٹھانے پر مجبور نہ کرے انھوں نے پاکستان حکومت سے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر سفارتی محاذ پر موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا پی پی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شجاعت بخاری بہادر صحافی تھا اس کا خون رنگ لائے گا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے بھارت مقبوضہ وادی میں گورنر راج نافذ کر کے ورند قتل و غارت کرنا چاہتا ہے وزیر حکومت حافظ رضا قادری نے کہا کہ شجاعت بخاری کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیر میں نئی جہت پیدا ہو گی
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments