نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت بن گئیں۔جیسنڈا آرڈرن کے ہاں آج بیٹی کی پیدائش ہوئی، یہ خبر انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے خاوند اور نومولد بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دی۔جیسنڈا آرڈرن نے بچی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے گھر ایک صحت مند بچی کی آمد ہوئی ہے جس کا وزن ساڑھے 3 کلو ہے۔ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔جیسنڈا آرڈرن نے بچی کی ولادت کے سلسلے میں 6 ہفتے تک اپنی ذمہ داریوں سے چھٹیاں لیں۔یاد رہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے رواں برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ امید سے ہیں۔انہوں نے نیوزی لینڈ ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ دنیا کی پہلی خاتون نہیں، جو کام بھی کرتی ہیں اور بچے بھی پیدا کریں گی بلکہ ان سے پہلے بھی کئی خواتین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے بچوں کو جنم دیا ہے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments