ماسکو: میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک فٹ بال مداح کو بیوی کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے روس جانے کی اجازت نہ ملی تو اس نے اپنا کٹ آوٹ ہی روس بھجوادیا اور اس طرح خود وہاں جانے کی نسبت زیادہ شہرت حاصل کر گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کٹ آوٹ کی تصاویر میکسیکو سے تعلق رکھنے والے نوجوان زیویئرکی ہیں جو فٹ بال کا بہت بڑا مداح ہے۔ اس نوجوان اور اس کے 4 دوستوں نے کئی برس سے رقم بچا رکھی تھی تاکہ وہ ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے روس جا سکیں لیکن عین وقت پر اس کی بیوی نے اسے روس جانے سے منع کر دیا۔ اس نے بھی اہلیہ کی خواہش پر اپنے شوق کی قربانی دے دی تاہم روس جانے اور ورلڈ کپ میں نمائندگی کے لئے کٹ آوٹ کا سہارا لے لیا ۔ اس نے اپنے دوستوں کو اپنا کٹ آوٹ روس لے جانے پر آمادہ کرنے کے بعد اس تصویر کا قد آدم کٹ آوٹ بنوایا جس میں پہنی شرٹ پر اس نے لکھا ہے کہ بیوی نے اسے فیفا ورلڈ کپ روس جاکر دیکھنے کی اجازت نہیں دی۔اس انوکھے اقدام نے اس شخص کو اتنامشہور کر دیا ہے کہ روس میں فٹبال شائقین اب جوق درجوق اس کے کٹ آوٹ کے ساتھ تصاویر بنوارہے ہیں۔ زیویئر کا کہنا تھا کہ اگر میں خود روس جاتا تو چند لوگوں کے سوا کسی کو پتہ بھی نہ چلتا لیکن میر ے کٹ آوٹ نے مجھے دنیا بھر میں شہرت دلا دی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments