لودھراں: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ آپس کی لڑائیاں منظرعام پرنہیں آنی چاہئیں اور بندکمرے میں فیصلہ کرناچاہیے جب کہ کسی سے ڈرتے ہیں نہ خوف میں ہیں ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود اور جہانگیر ترین کے درمیان لفظی جنگ ہوئی، شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایسے شخص سےکوئی مقابلہ نہیں جو الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا جب کہ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ شاہ محمود جواب دینے قابل نہیں۔لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نےکہاکہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر کوئی بات نہیں کروں گا، غیر مناسب بات ہے کہ میں شاہ محمود کی بات پر کمنٹ کروں، پریس کانفرنس کےذریعے پی ٹی آئی کےکسی بھی لیڈر کی ایسی بات نہیں ہونی چاہیے، تحریک انصاف میں ایسی باتیں نہیں کی جاسکتیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپس کی لڑائیاں منظرعام پرنہیں آنی چاہئیں اور بندکمرے میں فیصلہ کرناچاہیے، آپس کی بات میڈیا میں کرنا غیرمناسب ہے، یہ بالکل بھول جائیں کہ کسی سے ڈرتے ہیں یا کسی سے خوف میں ہیں، ہم مقابلہ کرناجانتے ہیں، میں جرات مندانہ فیصلےکرتا ہوں، سیاست میں ڈیڈلاک ہوتےہیں، ٹوٹے بھی ہیں چیزیں بنتی اور بگڑتی بھی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments