لاہور … نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے لئے صاف پانی اسکینڈل کیس میں سوالنامہ تیار کرلیا ۔نیب کے اجلاس میں شہباز شریف سے کئے جانے والے25 سوالات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ ٹیم نے ڈ ی جی نیب کو بریفنگ بھی دی ۔بتایا گیا ہے کہ50 کروڑ روپے کے واٹر پلانٹس ڈیڑھ ارب روپے میں لگائے گئے۔ کنسلٹنٹ نے جہاں فلٹریشن پلانٹس لگانے کی ہدایت کی، وہاں نہیں لگائے گئے۔ کنسلٹنسی کی مد میں4 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ صاف پانی محکمے میں بھرتیاں شہباز شریف کی سفارش پر کی گئیں۔ سابق وزیر اعلی شہباز شریف پیر کو نیب کے سامنے پیش ہونگے۔ انہیں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے سخت سوالات کا سامنا کرنا ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments