کراچی:پولیس کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں ہلاک کیے جانے والے نقیب اللہ کے اہل خانہ نے کیس میں ملوث ملزم شعیب شوٹر سمیت دیگر کی گرفتاری کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔سندھ ہائیکورٹ میں نقیب قتل کیس کے ملزم راؤانوار کو سب جیل میں رکھنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ راؤ انوار اپنے گھر میں موجود ہے، پھر بھی انہیں مزید سہولیات چاہئیں، ملزم کے گھر کو سب جیل قراردیا گیا جو غیر قانونی ہے۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ملزم راؤ انوار کیس کے گواہوں کو ہراساں کر رہا ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید کارروائی کے لیے درخواست کی سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments