کراچی: شہر قائد میں پانی کی قلت اور بڑھتے بحران پر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔کراچی میں پانی کے بحران پر مختلف سیاسی جماعتوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے آواز بلند کی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث جاری ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی پانی کے بحران پر آواز اٹھائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیا۔شاہد آفریدی نےکہا کہ پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کےمسائل آج تک حل نہیں کیے جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments