ویوو وائے 81 اسمارٹ فون لانچ‎

ویوو کمپنی نے وائے 81 اسمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ فون میں 6.22 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اوکٹا کور ہیلیو پی 22 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے ۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔فرنٹ کیمرے میں فیس ان لاک فیچر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3260 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 219 ڈالر ہے اور اسے ابتدائی طور پر تائیوان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں