خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے رومانوی کامیڈی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اب مایا علی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔اِن دنوں سوشل میڈیا پر مایا علی کی ہدایت کار عاصم رضا اور فلم کے مرکزی اداکار شہریار منور سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہیں۔جس کے بعد یہ خبریں گرم ہیں کہ مایا علی نے دوسری فلم سائن کرلی ہے اور اب ‘پرے ہٹ لو’ میں ماہرہ خان کے بجائے وہ شہریار منور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔فلم ’پرے ہٹ لو‘ عاصم رضا کی ہدایات میں بننے والی دوسری فلم ہے، اس سے قبل ان کی فلم ’ہو من جہاں‘ میں ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ذرائع کے مطابق ماہرہ خان نے مصروفیات کے باعث تاریخ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کی ہے، جس کے بعد مایا علی کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں زارا نور عباس اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں۔فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی شوٹنگ رواں برس ستمبر میں شروع کی جائے گی اور یہ آئندہ برس عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔واضح رہے کہ مایا علی اِن دنوں 20 جولائی کو ریلیز ہونے والی اپنی ڈیبیو فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ علی ظفر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments