لالی وڈ کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ 3 منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ فلم میں کتنی کامیڈی، کتنا رومانس، کتنے جھگڑے اور کتنا سسپنس ہوگا۔اس فلم میںفہد مصطفیٰ نے حمزہ علی عباسی کی جگہ لی ہے ۔ٹریلر میں پنجابی اسٹائل کے گانوں کی دھنیں شامل کی گئی ہیں۔اس فلم کا اسکرپٹ واسع چوہدری نے لکھا ہے اور اسے رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ماورا حسین، کبریٰ خان، ثروت گیلانی، عظمیٰ خان، سفینہ بہروز اور سہیل احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments