اسلام آباد: نگران وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہےکہ نیب اپنے نظام کے تحت کارروائی کرتا ہے اور ہم کسی بلیم گیم کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔الیکشن کمیشن کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم کسی بلیم گیم کا حصہ نہیں بننا چاہتے اور نیب کے قانونی عمل میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے، نیب اپنے نظام کے تحت کارروائی کرتا ہے، اداروں کی کوئی بھی کارروائی جو قانونی ہو کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے فنڈز پورے کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، انتخابات پر امن، بروقت اور شفاف ہونے چاہئیں، کچھ پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں، کوئی سیکیورٹی تھریٹ ہوا تو عوام کو اس سے آگاہ کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments