اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 38 ویں اجلاس کے دوران ، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالہ سے ایک سیمینار منعقدا ہوا۔ جس کی صدارت سردار امجد یوسف ایگزیکٹو ڈائریکٹر کشمیر انسٹیوٹ انٹرنیشنل ریلیشنز نے کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممبریورپین پارلیمنٹ جان ہاوتھ الطاف حسین وانی ، جعفر میکے اور حسن اشرف نے کہاکہ ہائی کمشنر برائے ا نسانی حقوق کی رپورٹ برائے کشمیر دراصل مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد اور لازوال قربانیوں کاثمر ہے ۔ مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ہائی کمشنر کی رپورٹ کے تناظر میں کمیشن آف انکوائری کاقیام عمل میں لائے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانیوالے مظالم کو بے نقاب کیاجاسکے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہائی کمشنر کی رپورٹ سے یہ بات دنیا پر واضع ہوئی ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ابھی باقی ہے اور اس مسلئے کا حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے ۔ مقررین نے کشمیری وفد برائے جنیواکی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ اس رپورٹ کے تابع ہونے میں اس وفد نے دن رات عرق ریزی کرکے ہائی کمشنر اور اس دوسرے آفیسران کو کشمیر میں ہونے والے مظالم سے ہمعہ وقت آگاہ کیا۔ کشمیری وفد برائے جنیوا کی بھارتی میڈیا کی طرف سے الزام تراشی کی سخت مزاحمت کی گئی اور کہاگیا کہ بھارت کی سفارتی سطح پر ناکامی سے وہ حواس باختہ ہوچکاہے ۔ اور اب وہ اس رپورٹ کومتنازعہ بنانے کیلئے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کررہاہے ۔ْ
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments