بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ اپنی شادی سے متعلق خبروں سے جتنا ممکن ہو سکا خود کو الگ رکھنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کے حوالے سے خبروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود کو الگ رکھنے کی بہت کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں لڑنا نہیں چاہتی اور نہ ہی ایسی خبروں پر کنٹرول کر سکتی ہوں۔ انہوں نے شادی کے لئے والدین کو اپنا رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ جوڑے کی حیثیت سے جس طریقے سے انہوں نے فیملی کو اکٹھے رکھا اور آگے بڑھایا ،وہ میرے لئے حقیقی طور پر بہترین رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میری بھی فیملی ہوگی، بچے ہوں گے ۔ واضح رہے کہ ان دنوں دیپیکا پڈوکون کی شادی سے متعلق خبریں سنی جارہی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments