بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی نے فلم ”بھارت“ میں اپنے کردار کے لئے ممبئی کے سرکس آرٹسٹس سے تربیت لینا شروع کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیشا پتانی ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ”بھارت“ میں سرکس میں کرتب دکھانے یعنی سرکس کی بازی گرکا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں وہ خطرناک اسٹنٹس کرتی اور آگ سے کھیلتی ہوئی دکھائی دیں گی۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے ممبئی کے مقامی سرکس آرٹسٹس سے تربیت لینا شروع کر دی ہے ۔وہ 2ہفتے تک روزانہ 6گھنٹے سرکس کی بازی گری سیکھیں گی جبکہ فلم کی عکسبندی 20جولائی سے شروع کی جائے گی۔فلم میں اداکار سلمان خان اور پرینکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments