ایل جی کمپنی رواں سال وی 40 اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں کل پانچ کیمرے دیے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق فون کی پشت پر تین کیمرے جب کے فرنٹ پر دو کیمرے شامل ہوں گے۔ فرنٹ پر موجود کیمرے فیس ان لاک او تھری ڈی فیس میپنگ کے لیے استعمال ہوں گے۔ پشت پر ایک اسٹینڈرڈ کیمرہ اور ایک کمپنی کا سگنیچر الٹرا وائڈ لینس شامل ہوگا۔ تیسرے کیمرے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم ممکن ہے کہ یہ زوم لینس ہو۔ اگر کمپنی اس فون کو پانچ کیمروں کے ساتھ متعارف کرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اتنے کیمروں کا حامل پہلا اسمارٹ فون ہوگا۔ فون سے متعلق دیگر رپورٹس کے مطابق اس فون میں نوچ ڈسپلے اور اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔ فنگر پرنٹ سنسر فون کی پشت پر شامل ہوگا۔ گوگل اسسٹنٹ کیلئے فون میں خصوصی بٹن کو جگہ دی جائے گی۔ اسمارٹ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments