کراچی: پولیس کے زیر حراست سماجی کارکن جبران ناصر پر تشدد کی تصدیق ہوگئی۔پولیس نے گزشتہ روز سماجی کارکن جبران ناصر کو کراچی سے حراست میں لیا جس کی اطلاع جبران ناصر نے سوشل میڈیا کے ذریعے خود دی اور ایک ویڈیو پوسٹ میں بتایا کہ انہیں گھسیٹ کر لے جایا جارہا ہے۔ سماجی کارکن جبران ناصر کی میڈیکولیگل رپورٹ میں ان پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔ایم ایل رپورٹ کے مطابق جبران ناصر کے چہرے پر لال نشان ہے جب کہ انہیں سینے میں بھی تکلیف کی شکایت ہے۔خیال رہے کہ جبران ناصر این اے 247 سے امیدوار ہونے کے علاوہ نقیب اللہ قتل کیس میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments