اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سابق چیئرمین جاوید حنیف کو گرفتار کرلیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جاوید حنیف پر اختیارات کے غلط استعمال، محکمے میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے اور ادارے کو 2 ارب 80 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔نیب کے مطابق ملزم کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا اور وہ کے پی ٹی افسران کے خلاف تفتیش میں مطلوب تھے۔نیب کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جاوید حنیف پر اختیارات کے غلط استعال سے 940 ملازمین کی بھرتی کا الزام ہے اور یہ بھرتیاں انہوں نے اس وقت کے وزیر بابر غوری کی معاونت سے کیں۔ نیب اعلامیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محکمے میں بھرتی ہونے والوں کی بڑی تعداد دہشت گردی جیسے سنگین جرائم کے ریکارڈ کی حامل تھی جب کہ غیرقانونی تقرریوں سے قومی خزانے کو 2 ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments