ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے بیوٹی پارلر کی عمارت پر بغیر اجازت اضافی فلور تعمیر کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔بی ایم سی کے مطابق 5 افراد سمیت ایک میونسپل کارپوریٹر نے شکایت کی کہ اوشی وارا اندھیری ایسٹ میں واقع ایک بیوٹی پارلر ‘کرزما بیوٹی اسپا اینڈ سیلون’ کی عمارت پر ایک اضافی منزل تعمیر کی گئی ہے، جو غیر قانونی ہے۔ارلر کی زمین کی مالک اداکارہ پریانکا چوپڑہ ہیں، جہاں انتظامیہ سے اجازت کے بغیر اضافی فلور تعمیر کیا گیا تھا۔بی ایم سی نے شکایات موصول ہونے پر جگہ کی جانچ پڑتال کی اور ساتھ ہی آس پاس کے دفاتر کی بھی معلومات اکٹھی کیں جو چوپڑا فیملی کے اثاثوں میں شامل ہیں۔جس کے بعد اداکارہ اور ان کی فیملی کو دو، دو نوٹس بھیجے گئے، جن کا فوری جواب طلب کرلیا گیا۔بی ایم سی کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ 2013 میں جاری کیے گئے زمین کے پلان کے مطابق ہی جگہ کا تعین کرنا ہوگا اور اضافی تعمیر کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔دوسری جانب پارلر کے مینجر منیک سونی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پریانکا اور ان کی والدہ سے معاہدے کے بعد یہ عمارت کرائے پر لی تھی
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments