نوابشاہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم بنانا حکومتوں کا کام ہے اور دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو۔نوابشاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی اس مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم نے سندھ میں کئی چھوٹے ڈیم بنائے تاہم کسی جماعت نے اس مسئلے کو نہیں اٹھایا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے پر اتفاق رائے قائم کیا جاسکتا ہے، جو ڈیم بنانا چاہتے تھے ان کی اپنی ہی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ڈیم نقصان پہنچائے گا اور دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے وقت ڈیم بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں، ڈیم بنانا حکومت کا کام ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت سے پیچھے ہٹیں ہیں اور نہ ہٹیں گے، بہت بڑی کامیابی ہے کہ اقتدار ایک حکومت سے دوسری حکومت کو منتقل ہورہا ہے، پیپلز پارٹی کو عوام پر اعتماد ہے اور کٹھ پتلیوں کو بھی کہتا ہوں کہ عوام پر اعتماد کریں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments