لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہبازشریف کو صاف پانی اسکینڈل اور پنجاب پاور کمپنی کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت مبینہ بدعنوانی کے الزام میں طلب کیا ہے اور ان کی طلبی کا نوٹس گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر نیب ٹیم نے وصول کرایا۔جیونیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو 5 جولائی کو طلب کیا گیا تھا لیکن مصروفیت کی وجہ سے انہوں نے آج ہی پیش ہونے کی درخواست کی تھی اور وہ نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کی تین رکنی ٹیم شہبازشریف سے دونوں کیسز سےمتعلق پوچھ گچھ کی اور وہ کچھ دیر بعد ہی نیب کے دفتر سے روانہ ہوگئے۔واضح رہےکہ نیب نے صاف پانی اسکینڈل میں راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر الاسلام کو بھی گرفتار کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments