بیجنگ۔۔۔امریکہ سے تجارتی تنازعہ کے دوران چین نے اپنے شہریوں کو امریکہ میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔بد ھ کو واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کیلئے جاری کردہ انتباہ نامے میں کہا گیا کہ امریکہ میں سیکیورٹی صورتحال بہت خراب ہے،فائرنگ سے ہلاکتیں،چوریاں،ڈکیتیاں عام ہیں،امریکی کسٹم ایجنٹ بلاوجہ تلاشی لیتے ہیں اور چینی شہریوں کا سامان قبضے میں لے لیتے ہیں۔انتباہ میں کہا گیا کہ امریکہ میں فراڈ کرنا عام سی بات ہے اور اس کیساتھ ساتھ قدرتی آفات کا بھی بہت خطرہ ہے۔چینی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیاہے کہ امریکی سفر کے دوران چینی شہریوں کو مہنگے میڈیکل بل بھی ادا کرنے پڑ سکتے ہیں،وہ امریکہ میں سفر کے دوران مشتبہ افراد سے محتاط رہیں اور رات کو اکیلے میں سفر سے گریز کریں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments