اسلام آباد: عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے کیس کی سماعت کی جس میں جسٹس عامر فاروق نے پہلے سے محفوظ شدکیا گیا فیصلہ سنایا جس کے مطابق زلفی بخاری کا نام نہ صرف بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا گیا ہے بلکہ ان پر سفری پابندیاں بھی ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں عدالت نے نور خان ائربیس سویلین کے استعمال کرنے کی تحقیقات کی استدعا بھی مسترد کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ زلفی بخاری کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ عمرے پر جانے سے روک دیا گیا تھا، تاہم ائرپورٹ پر ہی کچھ دیر کے بعد ان کا نام بلیک لسٹ سے عارضی طور پر نکال کر انہیں عمرے پر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments