بہادری، محبت اور بلند حوصلے کے ساتھ لہو گرمانے کے لیے فلم ’پرواز ہے جنون‘ اس عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے جارہی ہے، جس کا شاندار ٹریلر جاری کردیا گیا۔گزشتہ روز کراچی میں فلم کے ٹریلر لانچ کی شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس کے دوران 3 منٹ 5 سیکنڈز دورانیے پر مشتمل فلم کا ٹریلیر ریلیز کیا گیا۔فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، جو پاکستان ایئرفورس کے جانبازوں کی حقیقی زندگی کی عکاس ہے۔فلم کے ٹریلر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ انٹرٹینمنٹ، تھرل، ایکشن، دوستی اور رومانوی تڑکے سے بھرپور ہوگی، ساتھ ہی اس میں پاک فضائیہ کے جانبازوں کی سخت تربیت اور ان کا طرزِ زندگی بھی دیکھنے کو ملے گا۔ہدایت کار حسیب حسن کی یہ ڈیبیو فلم ہے، جن کا کہنا ہے کہ یہ فلم پاک فضائیہ کے شہداؤں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جو کہ ایک بہترین تجربہ ہے۔فلم کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، شاز خان، ہانیہ عامر اور کبریٰ خان شامل ہیں جب کہ پہلی بار اداکار احد رضا میر فلم میں ڈیبیو دیں گے۔فلم کی موسیقی مشہور گلوکار عدنان سمیع کے صاحبزادے اذان سمیع نے دی ہے جب کہ فلم میں گلوکار عاطف اسلم کی آواز بھی شامل ہے۔ ٹریلر لانچ کی تقریب میں فلم کی ٹیم سمیت مختلف شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں سجل علی، ہمایوں سعید، عروہ حسین، عدنان صدیقی اور دیگر شامل تھے۔فلم کے ٹریلر نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنادیا ہے اور اب انہیں بے چینی سے اس کی ریلیز کا انتظار ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments