مانسہرہ: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو آج گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے آڈیو بیان میں اعلان کیا کہ میں گرفتاری دینے جا رہا ہوں اور میری غیرت کا تقاضہ ہے کہ میں نیب کو گرفتاری دے دوں۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جہاں سے پارٹی نے فیصلہ کیا میں اس شہر سے گرفتاری دینے جارہا ہوں تاہم انہوں نے اپنے مقام سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سردار محمد یوسف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور (ن) لیگ ہزارہ ڈویژن سے کلین سوئپ کرے گی۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا جب کہ اسی ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال اور مریم نواز کو 7 سال قید کا حکم دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments