لندن:گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن میں ویمنز سنگلز کے لئے ٹاپ 10 سیڈکھلاڑیوں میں شامل آخری ٹینس اسٹار کیرولینا پلسکووا بھی شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔جدید ٹینس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ٹاپ10 سیڈ کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی کوارٹر فائنل میں نہیں پہنچ سکی ۔4 کھلاڑی گرینڈ سلام ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ میں ان کا سفر ابتدائی مراحل میں ختم ہو گیا۔ دفاعی چیمپیئن گاربین موگوروزا اور عالمی نمبر ون سیمونا ہیلپ سمیت تمام اہم کھلاڑیوں کے باہر ہو جانے سے سابق چیمپیئن سیرینا ولیمز کے لئے فتح کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں جو طویل غیر حاضری کے بعد کوئی گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کھیل رہی ہیں۔ کیرولینا پلسکووا کو ہرانے والے کیکی برٹنز نے اس سے پہلے سیرینا کی بہن وینس ولیمز کو ٹورنامنٹ سے آﺅٹ کیا تھا ۔دوسری جانب مینز سنگلز کے دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے گزشتہ روز فرانسیسی حریف ایڈریان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔فیڈرر نے یہ میچ اسٹریٹ سیٹس میں6-0،7-5اور6-4سے جیتا ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments