لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مسلم لیگ (ن) کی کارنر میٹنگ کے دوران ہوائی فائرنگ سے 9 سالہ بچہ ہلاک جبکہ ایک 12 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 168 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔خواجہ سعد رفیق کی آمد سے پہلے ہی ایک مقامی رہنما اسلم بھٹی کے گن مین نے کھلے عام اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کردی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس ملک کے مطابق ایک گن مین کے ہاتھ سے بندوق پھسلی اور گولیاں سیدھی چلنے لگیں، جس کی زد میں دو کمسن بچے آگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں 9 سالہ مظہر جاں بحق جبکہ 12 سالہ فہد منظور زخمی ہوگیا۔اس موقع پر بھگدڑ مچ گئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گن مین فرار ہوگیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments