اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کھلاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹی دینے کی ہدایت کردی۔قومی ایئر لائن نے کرکٹرز اعزاز چیمہ، شہریارغنی، شہزر محمد اور آغا صابر سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں کو نوٹسز جاری کیے ہیں تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فیصل اقبال اور انور علی کو الیکشن ڈیوٹی سے چھوٹ دے دی ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تمام کھلاڑیوں کو ایچ آر آفیسر سے ملنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کی ہدایات پر عمل در آمد نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شوکاز، سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے باعث سرکاری ملازمین الیکشن ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جس کی زد میں اب کرکٹر بھی آگئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments