’ون پاؤنڈ فش‘ گانے سے مقبولیت حاصل کرنے والے شاہد نذیر مسلم لیگ (ن) کے حامی ہیں اور الیکشن 2018 کے سلسلے میں پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے انہوں نے خصوصی گانا گایا ہے۔واضح رہے کہ لندن کی ایک مارکیٹ میں مچھلی کی فروخت کے دوران گائے جانے والے گانے ‘ون پاؤنڈ فش’ نے شاہد نذیر کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا تھا، بعدازاں ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد دسمبر 2012 میں وہ وطن واپس آئے اور 2013 میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔اور اب وہ انتخابی گانے ’نواز شریف کے ہیں ہم شیر دل، ہم شیر جوان‘ کے ساتھ دوبارہ میدان میں آئے ہیں۔الیکشن 2018 کے سلسلے میں جیو نیوز کے خصوصی پروگرام ’الیکشن ہیڈ کوارٹر‘ میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے شاہد نذیر نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ملک کے لیے خدمات انجام کی ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پھر جیتے گی۔ان کا کہنا تھا، ‘میرا گانا مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم میں حوصلہ افزائی کرے گا’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments