اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ چندہ لیا ہے دیا نہیں۔ ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے بھاشا اور مہمند ڈیم بنانے کیلئے فنڈ قائم کیا ہے۔ تحریک انصاف اس فنڈ میں کتنے پیسے دے گی ۔ عمران خان نے جواب میں کہا کہ ہمیشہ چندہ لیاہے دیا نہیں۔میں نے کبھی شوکت خانم اسپتال اور کبھی نمل کیلئے چندہ اکھٹا کیا۔واضح رہے کہ مسلح افواج نے ڈیمز فنڈ میں2 دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ذاتی حیثیت میں 15لاکھ روپے دئیے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments