آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ 13 جولائی ہمیں ان عظیم کشمیری شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے سینے پر گولیاں کھا کر ڈوگرہ سامراج کے خلاف علم بغاوت سربلند کیا تھا۔کشمیری عوام نے جبر و استبداد کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔شہدائے کشمیر کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد آزادی کا سفر جاری رہے گا۔مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے شہدائے کشمیر پر کہا تھا کہ جن لوگوں میں یہ جذبہ ہے انہیں کوئی غلام نہیں رکھ سکتا۔آج شہر اقبال میں یوم شہدائے کشمیر منا کر فخر محسوس کر رہا ہوں ،لاہور سے کشمیریوں کا رشتہ بہت تاریخی ہے۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام یوم۔شہدائے کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حفیظ حفیظ الرحمن ،وزراء4 حکومت راجہ مشتاق منہاس ،چوہدری محمد عزیز،محترمہ نورین عارف،ناصر حسین ڈار،احمد رضا قادری ،کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مصور پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے شہر لاہور میں یوم شہدائے کشمیر کی تقریب سے خطاب میرے لئے اعزاز ہے کیونکہ اس واقعہ پر خود علامہ محمد اقبال نے بھی انتہائی جذباتی تقریر کی تھی اور کہا تھا کہ جس قوم کا جذبہ سینے پر گولیاں کھانے کا ہو اسے کوئی غلام نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ 13 جولائی کے شہداء سے لیکر اب تک وطن کہ آزادی کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان کی عظیم۔قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ان کے مشن کی تکمیل تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی کالونی بنا رکھا ہے جہاں اس نے کشمیریوں کے مذہبی ،سیاسی اور قانونی حقوق کو غصب کرنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے مگر اس سب کے باوجود کشمیری اپنی آزادی کیلئے ڈٹے ہوے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ اپنی آزادی اور الحاق پاکستان کیلیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر لاہور سے کشمیریوں کا تاریخی رشتہ ہے کشمیر کی ہر تحریک کو لاہور سے قلمی مدد ملی اور لاہور نے ریاست بدر ہونے والے ہر کشمیری کو پناہ بھی دی اور اس کی دلجوئی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ آج یوم۔شہدائے کشمیر کیموقع پر ایک مرتبہ پھر کشمیری عوام اپنا یہ عزم دہرا رہے ہیں کہ وہ بھارت سے آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس عظیم مقصد کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments