ایڈن برج ،کینٹ…..کبھی کبھار انسان کچھ سوچتا ہے اور ہو کچھ اور جاتا ہے۔ ایسا ہی واقعہ کچھ یہاں ایک خاتون کیساتھ پیش آیا۔ جنہوں نے سالگرہ کی تقریب میں پیش کرنے کیلئے ایک بہت بڑا غبارہ تیار کیا تھا اور انکی سالگرہ ہونے والی تھی اس سمیت موقع پر موجود تمام افراد کو حیران کرنے کی غرض سے اس کے اندر ایک انگوٹھی بھی رکھ دی گئی تھی جو سالگرہ کے وقت غبارے سے نکلنی تھی مگر خاتون کی بدقسمتی کہ انکے ارادے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ کہا جاتا ہے کہ وکی روٹر نامی خاتون نے ایک بڑے غبارے میں 120 پونڈ مالیت کی انگوٹھی چھپائی تھی مگر انکی ذرا سی غفلت کا نتیجہ یہ نکلا کہ غبارہ اڑ کر غائب ہوگیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف30سیکنڈ کیلئے غبارے سے نگاہ ہٹائی تھی اور یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اب انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر انہیں یہ غبارہ مل جائے تو وہ انہیں مطلع کریں انکا شکریہ ادا کیا جائیگا۔ خاتون کا کہناہے کہ وہ اپنی کزن ایوا ویسن کی 21ویں سالگرہ پر اسے یہ انگوٹھی پیش کرنا چاہتی تھیں۔ مسز روٹر کا کہناہے کہ اب تک انہیں یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ ان سے کہاں غلطی ہوئی کہ غبارہ اس طرح اڑ کر غائب ہوگیا۔لوگوں کا خیال ہے کہ یہ غبارہ اپنی جگہ سے تقریباً3میل دور ڈورمنس لینڈ میں پہنچ گیا ہوگا تاہم اب تک اسکی تلاش بے نتیجہ ثابت ہوئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments