کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پرانی بوتلوں پر نیا لیبل لگا کر قوم کو مزید دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایم اے کے نائب صدر سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلاول کے اپنے والد کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے پر پابندی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ہیں جو رات کو سوتے میں پاکستان کے وزیراعظم ہوتے ہیں۔
مخلوط حکومت بننے سے متعلق سوال پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ نہیں سمجھتا کہ مخلوط حکومت بنے گی۔قبل ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ باغ جناح کا دورہ کیا جہاں آج دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔متحدہ مجلس عمل کے باغ جناح میں ہونے والے جلسہ عام سے مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمان، سراج الحق اور ساجد میر سمیت دیگر خطاب کریں گے۔
Load/Hide Comments