کوئٹہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں ان کے ساتھ نہیں مل سکتے اور اقتدار میں آنے کا فائدہ ہی کیا جب منشور پر عمل نہ ہو۔کوئٹہ کے سی ایم ایچ اسپتال میں سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے پیچھے ملک دشمن عناصر ہیں جو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کا التوا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے، دہشت گردی کے خوف سے تحریک انصاف جلسے منسوخ نہیں کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوا، دہشت گردی کا مقصد خوف پھیلانا اور الیکشن سبوتاژ کرنا ہے تاہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پورے ملک کو اکٹھا ہونا پڑے گا اور پولیس کو اسے شکست دینے کے لیے بڑا کردار ادا کرنا پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس کی وجہ سے ملک مقروض ہوگیا، پیسے کی قدر میں کمی ہوئی اور ملکی معیشت دیوالیہ ہوگئی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف دھاندلی میں ملوث رہے اور انہیں ٹھیک ڈر لگ رہا ہے کیونکہ وہ انتخابات میں بری طرح شکست کھائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments