اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ جو سہولت آصف زرداری اور فریال تالپور کو دی گئی ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور یہ سہولت نواز شریف کو بھی دی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ انتخابات تک کسی کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہ روکا جائے اسی بنیاد پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو سہولت عطا کی گئی ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے مطالبہ کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملنے والی سہولت نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور قمرالسلام کو بھی دی جائے۔پرویز رشید نے کہا کہ قمرالسلام کے ساتھ ناانصافی چوہدری نثار کے حق میں ہوئی ہے۔اس موقع پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں بلکہ قانون سے متصادم ہے، فیصلے کو کالعدم قرار دیاجانا انصاف کے مطابق ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments