اسلام آباد: پاکستان کو بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کے اہم ترین معاہدے کے تحت اپنے شہریوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات ملنا شروع ہوگئیں۔بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کے معاہدے (او ای سی ڈی) کے تحت 101 ممالک معلومات فراہم کرنے کےپابند ہیں اور معاہدے پر مکمل عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلامیے کےمطابق برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات مل گئیں جو برطانیہ کی ٹیکس اتھارٹی کے تعاون سے حاصل کی گئیں جب کہ جائیدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کے لیے معلومات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ایف بی آر ذائع کا بتانا ہےکہ برطانیہ میں جائیداد رکھنے والوں میں سیاستدان، کاروباری شخصیات اور بیورو کریٹس بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے دی گئی ایمنسٹی اسکیم میں بیرون ملک جائیدادیں ظاہر نہ کرنے والوں کے خلا ف کارروائی ہو گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments