نئی دلی: کشمیری تنظیم ‘دختران ملت’ کی سربراہ آسیہ اندرابی کو دو ساتھیوں سمیت 1 ماہ کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحویل میں 10 روز گزارنے کے بعد آسیہ اندرابی کو ان کی 2 ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سمیت آج نئی دلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت کے روبرو کہا کہ ایجنسی کو دختران ملت کی تینوں رہنماؤں کی مزید کسٹڈی کی ضرورت نہیں، جس کے بعد ڈسٹرکٹ جج پونم اے بامبا نے انہیں ایک ماہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں پر رواں برس اپریل میں بھارت کے خلاف جنگ کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔عدالتی حکم کے بعد دختران ملت کی رہنماؤں کو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہار جیل میں رکھا جائے گا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments