شکاگو…. یہاں ایک عمارت میں رہنے والی فیملی کے 2بچوں نے نادانی یا حماقت میں عجیب و غریب حرکت کرکے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دونوں بچے عمارت کی دوسری منزل پر ایک اپارٹمنٹ میں رہتے تھے اور انہیں معلوم نہیں کیا سوجھی کہ اپنی ٹانگیں کھڑکی سے باہر اس طرح نکالیں کہ دیکھنے والے حیران و پریشان ہوگئے۔ سب سے پہلے ایک راہگیر کی نظر کھڑکی پر پڑی جس میں دو بچوں کی ٹانگیں صاف طور پر نظر آرہی تھیں جس کے بعد موقع پر موجود افراد نے چیخنا چلانا شروع کردیا مگر کوئی بھی وہاں سے انہیں نکالنے کے لئے آگے نہیں بڑھا تاہم ان میں سے ایک بچہ گھر کے اندر ہی جاگرا جبکہ دوسرے بچے کو ایک شخص نے سیڑھی کے ذریعے اوپر جاکر بچالیا۔ شکاگو کی شہری انتظامیہ اور مقامی سیکیورٹی حکام معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دونوں بچے اپنے عزیزوں کے حوالے کر دیئے گئے ہیں اور جب تک یہ معاملہ طے نہیں ہوتا وہ ان لوگوں کے پاس ہی رہیں گے۔ دونوں بچوں کی عمریں 2سال سے کم بتائی جارہی ہیں۔ کھڑکی سے انکی ٹانگوں کیساتھ انکے ڈائپرز بھی صاف نظر آرہے تھے۔ اس وقت قریب سے گزرنے والی ایک کار سوار خاتون صورتحال دیکھ کر اتنی گھبرا گئیں کہ ا ن سے حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ شکاگو کے محکمہ بہبود اطفال کا کہناہے کہ اب تک ان بچوں کے والدین سے رابطہ نہیں ہوسکا کیونکہ وہ اپنے بچوں کو عزیزوں کے حوالے کرکے کہیں گئے ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments