اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کو تاحیات نااہل قرار دےدیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ رائے حسن نواز آپ کے کیس میں تو پہلے ہی واضح تاحیات نااہلی کا فیصلہ دیا گیا ہے، آپ کے خلاف تو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے صادق اور امین نہ ہونے سے متعلق فیصلہ دیا۔جسٹس عظمت نے کہا کہ رائے حسن نواز پر واضح طور پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے، ہم فیصلے لکھ لکھ کر تھک جاتے ہیں اور وکلاء پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے، ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ کوئی کہے میں نے اب توبہ کر لی، توبہ قبول کرنا ہمارا کام نہیں، توبہ تو صرف اللہ ہی قبول کرتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments