انقرہ: ترک حکومت نے ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد 2 سال سے نافذ ہنگامی حالت ختم کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی میں 2016 سے نافذ ہنگامی حالت آئینی اصلاحات اور صدارتی نظام کے بعد ختم کی گئی ہے جب کہ حکومت نے ہنگامی حالت کے خاتمے کے بعد سخت قوانین کے اطلاق کی تیاری شروع کردی۔ترک حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے خاتمے کا فیصلہ پارلیمانی انتخاب میں صدر طیب اردوان کی دوبارہ کامیابی کے بعد کیا گیا۔ ترک پارلیمانی انتخابات سے قبل اپوزیشن امیدواروں کا انتخابی مہم کے دوران یہی کہنا تھا کہ اگر وہ کامیاب ہوں گے تو پہلا کام ہنگامی حالت کا خاتمہ ہوگا۔ یاد رہے کہ دو سال قبل 15 جولائی 2016 کو ترک فوج نے رجب طیب اردوان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی تاہم عوام نے بغاوت کو ناکام بنایا جس کے دوران 249 افراد جاں بحق ہوئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments