الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، امن و امان کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں: نمائندہ جی ایچ کیو

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے خصوصی اجلاس میں جی ایچ کیو کے نمائندے نے کہا ہے کہ ہمارا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں اور ہم صرف الیکشن کمیشن کی ہدایت پرامن وامان بہتر رکھنے کیلئےکام کررہے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا خصوصی اجلاس کمیٹی چیئرمین رحمان ملک کی سربراہی میں ہوا جس میں جی ایچ کیو کے نمائندے نے خصوصی شرکت کی اور انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی۔جی ایچ کیو کے نمائندے نے دوران بریفنگ بتایا کہ آرمڈ فورسز ہمیشہ سول اداروں کو اپنی سپورٹ دیتی رہی ہیں، پرنٹنگ پریس کیلئے بھی آرمی ڈیوٹی دے رہی ہے، الیکشن کیلئے پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہترکی جارہی ہے۔نمائندہ جی ایچ کیو کا کہنا تھاکہ ہمارا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، ہم صرف الیکشن کمیشن کی ہدایت پرامن وامان بہتر رکھنے کیلئےکام کررہے ہیں اس کے لیے تین لاکھ 71 ہزا فوجی جوان ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر تعنیات ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں