ٹوبہ ٹیک سنگھ: ایشیاء کی طویل القامت پاکستانی خاتون زینب بی بی علالت کے باعث 47 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ زینب بی بی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قصبہ رجانہ کی رہائشی تھیں اور انہیں طویل عرصے سے گردوں، شوگر اور جوڑوں کا عارضہ لاحق تھا جس کے باعث وہ شدید علالت کی حالت میں گزشتہ ایک ماہ سے الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں زیر علاج تھیں۔حکومت کی جانب سے توجہ نہ ملنے کے باعث بیماری کے باوجود زینب بی بی پکوڑے بیچ کر گزارا کرتی رہی تھیں۔علاج کے لیے گزشتہ سال سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 20 لاکھ کا امدادی چیک زینب بی بی کو بھجوایا گیا تھا۔واضح رہے کہ زینب بی بی کو 2003 میں دنیا کی سب سے لمبی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments