نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز نے مکمل صحت مند قرار دے دیا

اولپنڈی میں قیدسابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم اور کیپٹن(ر)محمد صفدرکا طبی معائنہ کرلیا گیا
ڈاکٹرز نے تینوں کو صحت مند قرار دیدیا ، معائنہ شریف خاندان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور ایک لیڈی ڈاکٹر نے کیا۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ایک لیڈی ڈاکٹر کیساتھ اڈیالہ جیل راولپنڈی آئے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ڈاکٹرز نے تینوں رہنمائوں کا بی پی ، شوگر لیول چیک کیا اس کے ساتھ خون کے نمونے بھی حاصل کیے گئے۔دل کا مریض ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے میاں نوازشریف کا ای سی جی بھی کیا۔تمام تر چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے میاں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کو مکمل صحت مند قرار دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں